New record in London Marathon, two athletes complete race in under 2 hours for the first time-Sky Sports
46ویں لندن میراتھن 2026 میں لانگ ڈسٹنس رننگ کی تاریخ بدل گئی، جب پہلی بار دو ایتھلیٹس نے آفیشل میراتھون دو گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کر لی۔
کینیا کے سیبسٹین ساوے نے ایک گھنٹہ 59 منٹ 30 سیکنڈز میں دوڑ مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، جبکہ ایتھوپیا کے یومیف کیجلچا ایک گھنٹہ 59 منٹ 41 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
اس سے قبل عالمی ریکارڈ کیلون کیپٹم کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں شکاگو میراتھون میں 2 گھنٹے 35 سیکنڈز کا وقت ریکارڈ کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایلیوڈ کیپچوگے اس سے پہلے ایک غیر سرکاری ایونٹ میں 1 گھنٹہ 59 منٹ 40 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کر چکے ہیں، تاہم اسے آفیشل ریکارڈ کا درجہ حاصل نہیں تھا۔




