Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خط ملنے کا انکشاف

images (8)

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خط ملنے کا انکشاف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 اور لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل کو دھمکی آمیز خطوط یکم اپریل کو بھیجے گئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عدالت عظمیٰ کے چاروں ججوں کو خطوط موصول ہونےکا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کیا جائے گا۔

قبل ازیں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران ججز کو موصول دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز شہزاد بخاری اور سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سی ٹی ڈی ہمایوں حمزہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ابھی تک کسی کے پاس انسپکٹر جنرل کا فعل چارج نہیں ہے، اس لیے اسلام آباد پولیس کے تمام آپریشنز میں دیکھ رہا ہوں، کیمیائی معائنے کے لیے نمونے بھجوا دیے ہیں، تین سے چار دن میں رپورٹ آ جائے گی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں سے خطوط پوسٹ کیے گئے؟ ڈی آئی جی نے بتایا کہ اسٹیمپ نہیں پڑھی جارہی ہیں، آج لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو بھی اسی نام سے خطوط ملے ہیں۔

اس پر وکیل عمران خان سلمان صفدر نے کہا کہ انہیں ہر صورت ریشما کو ڈھونڈنا چاہیے۔

اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ ابھی اسٹیمپ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، کیا تمام خطوط ایک ہی ڈاک خانے سے آئے ہیں؟

ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کہ خطوط پر اسٹیمپ مدہم ہے مگر راولپنڈی کی اسٹیمپ پڑھی جاری ہے، عدالت نے دریافت کیا کہ آپ دونوں افسران نے خطوط کے لفافے دیکھے ہیں؟

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے جواب دیا کہ بظاہر راولپنڈی جنرل پوسٹ آفس لگ رہا ہے، جی پی او میں پوسٹ نہیں ہوا کسی لیٹر باکس میں ڈالا گیا ہے، ہم اس لیٹر باکس کی سی سی ٹی وی اور ایریا کی معلومات لے رہے ہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے دریافت کیا کہ آپ نے مقدمہ درج کیا، اب تک کی پیشرفت کیا ہے؟ ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے بتایا کہ ہم نے نمونے لیب کو بھجوا دیے ہیں اور ڈائریکٹر سے میری بات بھی ہو گئی ہے۔

سماعت کے دوران پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو بھی خطوط ملے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی اسی طرح کے خطوط ملے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہوئے جس میں ڈرانے دھمکانے والا نشان موجود ہے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں آج لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔

ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خطوط نجی کوریئر کمپنی کے ملازم نے موصول کروائے، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مشکوک خطوط موصول ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، پولیس فورس احاطہ عدالت میں موجود ہے، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

Tags: اسلام آباد ہائی کورٹ دھمکی آمیز خطوط موصول سپریم کورٹ لاہور ہائی کورٹ

Post navigation

Previous: عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت: ’ججوں کا خط بتا رہا ہے کہ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے،‘ جسٹس اطہر
Next: پاکستانی ویب سائٹس سے 24 لاکھ افراد کے ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.