Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

190 ملین پاؤنڈ،توشہ خانہ کیس: عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ملین پاؤنڈ،توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نےسابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے 190 ملین پاؤنڈز اور توشہ خانہ نیب ریفرنسز میں جیل ٹرائل کے خلاف دائر کردہ درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس

بدھ کے روز اس کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔ اس بینچ کے دوسرے ممبر جسٹس طارق محمود جہانگیری ہیں۔

بدھ کے روز ہونے والی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ جیل ٹرائل نہیں ہو سکتا لیکن اس ضمن میں واضح کیے گئے پیرامیٹرز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ جیل ٹرائل غیرمعمولی حالات میں ہوتا ہے جس کے لیے متعلقہ جج کا جوڈیشل آرڈر ہونا لازم ہے جبکہ نیب کے پاس وفاقی حکومت کو جیل ٹرائل کیلئے لکھنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔‘

اس پر سپیشل پراسیکیوٹر نیب امجد پرویز نے کہا سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے باعث جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

امجد پرویز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری کے بعد ریمانڈ سے متعلق سماعت ہونی تھی۔انھوں نے کہا کہ نیب نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ یہ وہ کیس ہے جس کی وجہ سے 9 مئی کے واقعات پیش آئے اور وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی جیل سماعت کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

امجد پرویز نےاپنے دلائل کے حق میں بمبئی عدالت کا 1931 کا فیصلہ پیش کرتے ہوئے کہا اس فیصلے کی تین لائنوں میں موجودہ کیس کے تمام سوالات کا جواب ہے، اور جب ایک بار عدالت لگانے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تو دوسرے کسی آرڈر کی ضرورت ہی نہیں۔توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قانون کے مطابق جیل ٹرائل غیرمعمولی حالات میں ہوتا ہے۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس دائر نہیں ہوا تھا مگر اس سے پہلے ہی ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ ’نوٹیفیکیشن اور سمری کے عمل کو دیکھیں تو اس پورے پراسیس میں غیرضروری جلد بازی واضح ہے۔ نیب کی درخواست پر ایک ہی دن میں سمری تیار ہوئی اور کابینہ سے منظور بھی ہو گئی۔ ملک میں باقی سارے کام بھی اتنی تیزی سے ہوتے تو کئی مسائل حل ہو جاتے۔‘

اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ وہ بھی یہی بات نوٹ کر رہے ہیں اور یہی بات کہنے لگے تھے۔ اٹارنی جنرل نے اس موقع پر عدالت کو آگاہ کیا کہ اڈیالہ جیل میں نیب مقدمات کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہو رہا ہے۔

شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کو احتساب عدالت کے جج، نیب اور وفاقی حکومت کا کنڈکٹ بھی دیکھنا چاہیے کیونکہ احتساب عدالت کے جج تمام اہم کیسز کو چھوڑ کر دو کیسز کی سماعت کے لیے روزانہ اڈیالہ چلے جاتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Tags: 190 ملین پاؤنڈز اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کیس عمران خان

Post navigation

Previous: سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری، مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف
Next: ڈیرہ اسمائیل خان میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی رہنما جمعیت علمائے اسلام میں شامل

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.