فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ایف کے میچ میں سویڈن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو 1-5 سے شکست دے دی اسٹیڈیو مونٹیری میں کھیلے گئے مقابلے میں سویڈش ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور میچ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔

سویڈن کی جانب سے یاسین آئری نے دو گول اسکور کیے، جبکہ الیکسینڈر لائسک، وکٹر گیوکیرس اور متیاس سونبرگ نے ایک، ایک گول کیا تیونس کا واحد گول عمر ریکک نے 43ویں منٹ میں کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ سویڈن نے گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، جبکہ تیونس کو اگلے میچوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی۔