راولپنڈی: محکمہ موسمیات نے 10 سے 15 اکتوبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی، جس کے باعث 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوسرے میچ کا انعقاد 11 اکتوبر، جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 13 اکتوبر کو ہوگا۔
دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لیے پی سی بی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لائیو اسٹریمنگ کی سہولت بھی فراہم کر رکھی ہے۔
