Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کاحملہ:8 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور ہلاک، آئی ایس پی آر

GSl9gZ3XEAA-eYp

بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کاحملہ:8 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور ہلاک، آئی ایس پی آر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بنوں چھاؤنی میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا، دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 اہلکار شہید ہوگئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 15 جولائی کو 10 دہشتگردوں نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے قیمتی جانیں بچ گئیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کینٹ میں داخلے ہونے کی کوشش ناکام بنا دی، جس پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی بنوں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی، دہشت گردوں کے خودکش حملے میں پاک فوج کے 8 اہلکار شہید ہوئے۔

https://urduintl.com/wp-content/uploads/2024/07/cRAr65KpagmqdQjD.mp4

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظل حسین، سپاہی ارسلان اسلم، ایف سی کے لانس نائیک سبز علی، سپاہی امتیاز خان، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی یہ گھناونی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے، حافظ بہادر گروپ افغانستان سے کام کرتا تھا، یہ گروپ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، افغان کی عبوری حکومت ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے، جب کہ مسلح افواج دہشت گردی کی اس لعنت کے خلاف مادر وطن اور اس کی عوام کا دفاع کرتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صبح 4 بج کر 40 منٹ پر دہشت گردوں نے گاڑی بردار آئی ای ڈی دھماکے سے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکا کر کے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

Tags: 10 دہشت گرد ہلاک 8 اہلکار شہید آئی ایس پی آر بنوں چھاؤنی حملے سیکیورٹی فورسز

Post navigation

Previous: برائن لارا نے اب تک کے بہترین کھلاڑی کا نام بتا دیا
Next: ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن :دو دہائیوں میں پہلی بار 5 امریکی خواتین ٹاپ 15 میں شامل

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

یہ بھی پڑہیے

T20 World Cup: ICC launches investigation into Canadian Cricket-ICC
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی کا کینیڈا کرکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

  • کھیل

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

PSL 11 Digital Content Crosses 1.1 Billion Views-X
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کی زبردست ڈیجیٹل کارکردگی، ہر پلیٹ فارم پر ریکارڈ ویوز

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.