Wednesday, December 11, 2024
Homeتازہ ترینایکس کا پبلک لائیکس کے آپشن کو ختم کرنے کا فیصلہ

ایکس کا پبلک لائیکس کے آپشن کو ختم کرنے کا فیصلہ

Published on

ایکس کا پبلک لائیکس کے آپشن کو ختم کرنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) میں ایک اور تبدیلی کی جا رہی ہے۔

ایکس میں پبلک لائیکس کے آپشن کو ختم کیا جا رہا ہے۔

پبلک لائیکس سے مراد صارف کے پروفائل پیج میں موجود وہ سیکشن ہے جس میں ان تمام پوسٹس کا ریکارڈ ہوتا ہے جو آپ نے لائیک کی ہوتی ہیں۔

ایکس کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں پبلک لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے۔

ایکس کے ڈائریکٹر آف انجینئرنگ Haofei Wang نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں صارفین کے پروفائل پیج سے پبلک لائیکس کو ہٹایا جا رہا ہے۔

اس تبدیلی کے بعد کوئی یہ نہیں جان سکے گا کہ آپ نے دیگر صارفین کی کونسی پوسٹس کو لائیک کیا۔

انہوں نے ایک ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم لائیکس کو پرائیویٹ کر رہے ہیں، کیونکہ پبلک لائیکس کے باعث بیشتر افراد کسی پوسٹ کو لائیک کرنے سے گھبراتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بہت جلد صارفین کسی پریشانی کے بغیر اپنے پسندیدہ مواد کو لائیک کر سکیں گے۔

اس پوسٹ کو ایلون مسک نے بھی لائیک کیا جو ان کے پروفائل پیج کے پبلک لائیکس سے معلوم ہوا۔

ایکس کی جانب سے پہلے ہی پریمیئم صارفین کو پبلک لائیکس چھپانے کا آپشن فراہم کیا جاچکا ہے مگر اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ نئی تبدیلی ایلون مسک کے اس تصور سے مطابقت رکھتی ہے جس کے تحت وہ ایکس میں لائیکس کے آپشن کو ہی ختم کر دینا چاہتے ہیں۔

کچھ عرصے پہلے انہوں نے بتایا کہ وہ ایکس میں لائیکس اور ری پوسٹ کاؤنٹ کو چھپانے کے خواہشمند ہیں۔

ابھی یہ تبدیلی تو نہیں ہوئی مگر ایلون مسک کے مطابق ایسا بہت جلد ہوگا۔

جب پبلک لائیکس کو پرائیویٹ کر دیا جائے تو بھی صارف یہ ضرور دیکھ سکے گا کہ اس نے کونسی پوسٹس کو لائیک کیا۔

فی الحال ایکس میں لائیک کاؤنٹ اور ریپلائیز کی تعداد کو پرائیویٹ نہیں کیا جا رہا۔

Latest articles

شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی...

جارج لنڈے کی بدولت، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جارج لنڈے نے 48 رنز کی تیز رفتار...

جنوبی افریقہ کا پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق منگل کو کنگس میڈ میں پاکستان کے خلاف...

محمد سراج، ٹریوس ہیڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج اور آسٹریلیا...

More like this