
Women's Football Club Championship: A Final Group Stage Completed Photo-PFF
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا فائنل گروپ مرحلہ آج جناح اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں مکمل ہو گیا۔ لیگیسی ایف سی نے ٹی ڈبلیو کے کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
Photo-PFF
اس میچ میں ایمن، کائنات اور علینا نے ایک ایک گول کیا۔ آخری گروپ میچ میں، ہزارہ کوئٹہ ایف سی نے ہائی لینڈرز ایف سی کو 2-1 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ ہزارہ کی جانب سے فرشتہ اور صادقہ گول اسکورر رہیں جبکہ ہائی لینڈرز کی جانب سے واحد گول سوسان نے کیا۔
photo-PFF
نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی یونائیٹڈ اور لیگیسی ڈبلیو ایف کی ٹیمیں شام 5:30 بجے آمنے سامنے ہوں گی دوسرے سیمی فائنل میں کراچی سٹی ایف سی کا مقابلہ ہزارہ کوئٹہ ڈبلیو ایف سی سے رات 8:30 بجے ہوگا۔ دونوں میچز 8 اگست (جمعرات) کو جناح فٹبال اسٹیڈیم، اسلام آباد میں ہونگے۔