Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے بھارت کو 58 رنز سےہرا...

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے بھارت کو 58 رنز سےہرا دیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے بھارت کو 58 رنز سےہرا دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سوفی ڈیوائن نے تیز رفتار 57 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ روزمیری مائر نے 4 وکٹ لے کر نیوزی لینڈ کو آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے چوتھے میچ میں جمعہ کو بھارت کے خلاف 58 رنز کی زبردست فتح دلائی۔

ہندوستان کے بلے باز تعاقب (161) کا آغاز کرتے ہوئے، پویلین لوٹتے رہے جن میں تجربہ کار اسمرتی مندھانا اور کپتان ہرمن پریت کور شامل تھیں۔

کور، 12 گیندوں پر 15 رنز کے ساتھ ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بھی رہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 19 اوورز میں کوئی بھی ہندوستانی بلے باز چھکا نہیں لگا سکا۔

Image Credit: ICC
Image Credit: ICC

کیویز کی جانب سے روز میری نے 4 وکٹ حاصل کیں جبکہ امیلیا کیر، ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئی.

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور سوزی بیٹس اور جارجیا پلمر کے درمیان 7.4 اوور میں 67 رنز کے ابتدائی اسٹینڈ کی بدولت شاندار شروع شروعات کی.

بیٹس 24 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد اروندھتی ریڈی کا شکار ہو گئ، جبکہ پلمر نے 23 گیندوں پر تیز رفتار 34 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا، اس سے پہلے کہ آشا سوبھانہ نے انہیں آؤٹ کیا۔

Image Credit: ICC
Image Credit: ICC

اس کے بعد امیلیا کیر نے کپتان سوفی ڈیوائن کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 33 رنز کی شراکت کے دوران 22 گیندوں پر 13 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ڈیوائن نے اپنا تسلط برقرار رکھا اور نیوزی لینڈ کو اپنے مقررہ 20 اوورز میں 160-4 کا بڑا مجموعی اسکور بنانے میں مدد کی انہوں نے 26 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 57 رنز بنائے۔

ہندوستان کے لیے رینوکا سنگھ نے 2 وکٹ حاصل کیں جبکہ اروندھتی ریڈی اور آشا سوبھانہ ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئی.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments