Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کون ہیں جو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی سربراہی کریں گے؟

feature photo - 2024-08-07T121137.618

نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کون ہیں جو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی سربراہی کریں گے؟

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے منتخب کیا گیا ہے جب ملک کی دیرینہ وزیر اعظم اپنے اقتدار کے خلاف بغاوت کے نتیجے میں مستعفی ہو کر بیرون ملک فرار ہو گئی تھیں۔

محمد یونس نئے انتخابات کے انعقاد تک نگراں وزیر اعظم کے طور پر کام کریں گے۔ یہ فیصلہ منگل کو دیر گئے ایک اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں طلباء کے احتجاجی رہنما، فوجی سربراہان، سول سوسائٹی کے اراکین اور کاروباری رہنما شامل تھے۔

سرکاری ملازمتیں مختص کرنے کے لیے کوٹہ سسٹم پر ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ پیر کے روز وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر فرار ہو گئی تھیں.یہ احتجاجی مظاہرے ان کے 15 سالہ دور حکومت کے لیے ایک وسیع چیلنج میں تبدیل ہو گئےتھے.

شیخ حسینہ کی ملک سے روانگی نے بنگلہ دیش کو سیاسی بحران میں ڈال دیا ہے۔ فوج نے عارضی طور پر کنٹرول سنبھال لیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ صدر کی جانب سے منگل کو پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے بعد عبوری حکومت میں اس کا کیا کردار ہو گا تاکہ انتخابات کی راہ ہموار کی جا سکے۔

احتجاجی مظاہروں کو منظم کرنے والے طلبہ رہنما محمد یونس جو اس وقت پیرس میں اولمپکس کی انتظامیہ کے مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں، عبوری حکومت کی قیادت سنبھالنے والے ہیں۔

اہم طالب علم رہنما ناہید اسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد یونس نے ان کے ساتھ بات چیت کے دوران عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ 83 سالہ محمد یونس شیخ حسینہ کے معروف نقاد اور سیاسی مخالف ہیں۔

محمدیونس نے شیخ حسینہ کے استعفے کو ملک کا “دوسرا یوم آزادی” قرار دیا۔

محمدیونس پیشے کے لحاظ سے ایک ماہر معاشیات اور بینکر ہیں،انہیں 2006 میں غریب لوگوں، خاص طور پر خواتین کی مدد کے لیے مائیکرو کریڈٹ کے استعمال کے لیے نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔ نوبل امن انعام کمیٹی نے محمد یونس اور اس کے گرامین بینک کو نچلی سطح سے معاشی اور سماجی ترقی کی کوششوں کا سہرا دیا۔

محمد یونس نے 1983 میں گرامین بینک کی بنیاد ان کاروباری افراد کو چھوٹے قرضے فراہم کرنے کے لیے رکھی جو عام طور پر انہیں حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوتے۔ لوگوں کو غربت سے نکالنے میں بینک کی کامیابی دوسرے ممالک میں بھی اسی طرح کی مائیکرو فنانسنگ کی کوششوں کا باعث بنی۔

محمد یونس کو 2008 میں اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب شیخ حسینہ کی انتظامیہ نے ان کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا۔ انہوں نے 2007 میں ایک سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔

تحقیقات کے دوران شیخ حسینہ نے محمد یونس پر گرامین بینک کے سربراہ کی حیثیت سے غریب دیہی خواتین سے قرض کی وصولی کے لیے طاقت اور دیگر ذرائع استعمال کرنے کا الزام لگایا جبکہ یونس نے الزامات کی تردید کی۔

حسینہ کی حکومت نے 2011 میں بینک کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا شروع کیا، اور یونس کو حکومتی ریٹائرمنٹ کے ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ ان پر 2013 میں حکومتی اجازت کے بغیر رقم وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا، جس میں ان کا نوبل انعام اور ایک کتاب سے رائلٹی بھی شامل تھی۔

بعد ازاں انہیں مزید الزامات کا سامنا کرنا پڑا جس میں ان کی تخلیق کردہ دیگر کمپنیاں شامل ہیں، بشمول گرامین ٹیلی کام، جو ملک کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی، گرامین فون کا حصہ ہے، جو کہ ناروے کی ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کی ذیلی کمپنی ہے۔ 2023 میں گرامین ٹیلی کام کے کچھ سابق ملازمین نے محمد یونس کے خلاف اپنی ملازمت کے فوائد سے محروم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا جبکہ اس بار بھی انہوں نے الزامات کی تردید کی۔

اس سال کے شروع میں بنگلہ دیش میں ایک خصوصی جج کی عدالت نے یونس اور دیگر 13 افراد پر 2 ملین ڈالر کے غبن کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی۔ محمدیونس نے اعتراف جرم نہیں کیا اور وہ فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔

محمد یونس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہیں شیخ حسینہ کے ساتھ تعلقات کی کشیدگی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

محمد یونس 1940 میں بنگلہ دیش کے ایک بندرگاہی شہر چٹاگانگ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی ریاستہائے متحدہ کی وینڈربلٹ یونیورسٹی سے حاصل کی اور بنگلہ دیش واپس آنے سے پہلے وہاں مختصر طور پر پڑھایا۔

Tags: بنگلہ دیش عبوری حکومت محمد یونس نوبل انعام

Post navigation

Previous: ایم بی ڈبلیو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستانی مارشل آرٹسٹ کا شاندار کارنامہ
Next: امریکا میں پاکستانی شہری کی گرفتاری کے معاملے پر حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Pakistan Women's Team defeated Zimbabwe by 168 runs-PCB
  • کھیل

پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے ہرا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.