دُنیائے کرکٹ کے لیجنڈری آل راؤنڈر اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر گارفیلڈ (گیری) سوبرز 89 برس کی عمر میں فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔ 

 1958ء میں پاکستان کے خلاف ناٹ آؤٹ 365 رنز بنا کر انہوں نے طویل عرصے تک ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور اپنے نام رکھا۔

 وہ 1968ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے مارنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے۔

 93 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 8,032 رنز (26 سنچریاں) بنائے اور 235 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے میدان میں بے مثال خدمات پر انہیں ملکہ برطانیہ کی جانب سے ‘نائٹ ہڈ’ کے خطاب سے نوازا گیا اور وہ صدی کے 5 بہترین وزڈن کرکٹرز میں بھی شامل تھے۔