گزشتہ دنوں علیزے سحر نامی ٹک ٹاکر اور ویلاگر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی ، جس کے بعد ٹک ٹاکر منظرعام پر آئی اور اپنی ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا اور اس شخص کی شناخت بتائی۔ تاہم اب علیزے سحر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس اسے مبینہ طور پر اغواء کیا جا رہا ہے۔
علیزا سحر کےمبینہ اغواء کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نقاب پوش افراد گن پوائنٹ پر علیزے سحر کے گھر میں گھستے ہیں اور اسے زدوکوب کرتے دیکھائی دیتے ہیں.
ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ علیزے سحر کو اغواء کر لیا گیا ہے اس کی بازیابی کے لیے دعا کریں.ویڈیو کےکمنٹس سیکشن میں کچھ لوگ علیزے کے اغواء پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں.
تاہم اکثر لوگوں نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو سکرپٹڈ ہے، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر شہرت اور فین فالوونگ لینا ہے۔
جبکہ کچھ لوگوں نے اسے ایک پرانی ویڈیو ہ کہا ہے جس میں علیزے اور دیگر لوگ اداکاری کر رہے ہوتے ہیں۔
تاحال ٹک ٹاکر علیزے کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی اور ذرائع سے اس کے اغواء کی تصدیق ہوسکی ہے.