اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ناصر اقبال وکٹورین اوپن سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری 6 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے اہم میچ میں پاکستانی پلیئر نے جاپان کے ٹومو اینڈو کو شکست دی۔
6 سیڈ پلیئر کے خلاف ناصر نے اپنا میچ بآسانی 0-3 سے جیتا۔ ناصر کی جیت کا اسکور 5-11، 6-11 اور 2-11 رہا۔انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے تھرڈ سیڈ نکولز کالورٹ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا .
سیمی فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ کل فرانس کے سیکنڈ سیڈ ملول سیانی مینیکو سے کل ہوگا۔
واضح رہے کہ ناصر اقبال اس سے قبل آسٹریلیا میں 2 ٹورنامنٹس جیت چکے ہیں۔