Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کے دورۂ چین پر ایران جنگ کے گہرے سائے، بیجنگ میں اہم سفارتی فیصلوں کا امکان

Trump's visit to China casts a deep shadow over the Iran war, with important diplomatic decisions likely in Beijing

Trump's visit to China casts a deep shadow over the Iran war, with important diplomatic decisions likely in Beijing

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ سے چین کا تین روزہ سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں، جہاں تجارت اور اقتصادی تعاون کے ساتھ ساتھ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی دونوں طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا اہم محور بننے کی توقع ہے۔

13 سے 15 مئی تک جاری رہنے والا یہ دورہ تقریباً نو برس بعد کسی موجودہ امریکی صدر کا پہلا دورۂ چین ہوگا۔ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب واشنگٹن اور بیجنگ ٹیرف تنازعات، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث تعلقات کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے، جبکہ مختلف اقتصادی اور سفارتی تقریبات میں بھی شرکت متوقع ہے۔ امریکی حکام کے مطابق دورے کا ایک بڑا مقصد ایران بحران کے حوالے سے چین کے مؤثر کردار پر بات چیت کرنا بھی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے دورے کو غیر معمولی سفارتی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ بیجنگ میں مزید معاشی معاہدوں اور تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کریں گے۔

اس دورے میں امریکی کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔ ٹیسلا کے ایلون مسک، ایپل کے ٹم کک، بلیک راک کے لیری فنک اور بوئنگ سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے نمائندے وفد کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ابتدائی طور پر یہ دورہ رواں سال مارچ یا اپریل میں متوقع تھا، تاہم ایران جنگ کے باعث اسے مؤخر کردیا گیا۔ اس دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال امریکا چین تعلقات میں ایک اہم سفارتی عنصر بن چکی ہے۔

دوسری جانب چین نے بھی خود کو ممکنہ ثالث کے طور پر پیش کیا ہے۔ بیجنگ نے پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں جنگ بندی اور سفارتی حل کیلئے مختلف تجاویز کی حمایت کی ہے۔

گزشتہ ہفتے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورۂ چین کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس دورے میں ایران بحران، علاقائی صورتحال اور امریکا چین رابطوں کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی امید ظاہر کی کہ چین ایران کو واضح پیغام دے گا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی عالمی سطح پر اس کی تنہائی میں اضافہ کر سکتی ہے۔

Tags: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ایران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایلون مسک ٹم کک، چین

Post navigation

Previous: لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
Next: ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup 2026: Record number of players, event becomes biggest tournament in history-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.