Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) این بی سی نیوز کی خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے پروجیکٹ فریڈم کو اچانک عارضی طور پر روک دیا، جبکہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے سعودی عرب سمیت اہم خلیجی اتحادیوں کا دباؤ کارفرما تھا۔

امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اتوار کو اچانک اس آپریشن کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت امریکی فوج کو آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا تھا۔ تاہم اس اعلان پر سعودی قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور امریکہ کو اپنی فضائی حدود اور پرنس سلطان ایئربیس کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطہ بھی ہوا، مگر معاملہ فوری طور پر حل نہ ہو سکا، جس کے بعد واشنگٹن نے مشن عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے خلیجی ممالک کا تعاون ناگزیر ہوتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کی سفارتی کوششوں اور ایران کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کے باعث پروجیکٹ فریڈم کو مختصر مدت کے لیے روکا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اس اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں فوری کمی دیکھی گئی اور امریکی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گیا۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث گزشتہ دو ماہ کے دوران عالمی توانائی منڈی شدید دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی اسی راستے سے گزرتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تاہم واشنگٹن اب بھی تنازع کے سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے۔

دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اس کے کنٹرول میں ہے اور کسی بھی غیر ملکی فوجی نقل و حرکت کو ایرانی افواج کی منظوری درکار ہوگی۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ امریکہ کی نئی امن تجویز پاکستان کے ذریعے موصول ہوئی ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران جنگ کے خاتمے کو ترجیح دیتا ہے، لیکن امریکہ کو غیر حقیقت پسندانہ مطالبات ترک کرنا ہوں گے۔

Tags: امریکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پروجیکٹ فریڈم ترجمان اسماعیل بقائی سعودی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو

Post navigation

Previous: پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا
Next: ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

یہ بھی پڑہیے

PCB announces squad for ICC Women's T20 World Cup 2026-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈکا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.