Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

1 minute read
Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دی وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران-امریکہ کشیدگی اور آبنائے ہرمز بحران کے باعث دبئی کی سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ دبئی میں ہوٹلوں کی بکنگ اور رہائشی شرح غیر معمولی حد تک گر سکتی ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق موڈیز اینالیٹکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران دبئی کے ہوٹلوں کی اوسط آکوپینسی صرف 10 فیصد تک گر سکتی ہے، جبکہ ایران جنگ شروع ہونے سے قبل یہ شرح تقریباً 80 فیصد تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری فوجی کشیدگی، فضائی حملوں کے خطرات اور تجارتی راستوں میں رکاوٹ نے خلیجی ریاستوں کی معیشت پر گہرے اثرات ڈالے ہیں، تاہم سب سے زیادہ دباؤ دبئی کے سیاحتی شعبے پر پڑ رہا ہے، جو گزشتہ برسوں میں متحدہ عرب امارات کی نان آئل معیشت کا اہم ستون بن چکا تھا۔

موڈیز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے آغاز کے بعد سیاحتی سرگرمیاں تقریباً منجمد ہو چکی ہیں، جبکہ متعدد بین الاقوامی پروازیں معطل یا محدود ہونے سے ہوٹل انڈسٹری، ریسٹورنٹس اور تفریحی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔ رپورٹ میں اس صورتحال کو ہاسپیٹلٹی سیکٹر کی مؤثر بندش قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایرانی حملوں نے متحدہ عرب امارات کے اہم انفراسٹرکچر، ایئرپورٹس اور دبئی کی مشہور عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں برج خلیفہ ہوٹل کمپلیکس کا حوالہ بھی دیا گیا۔ ان واقعات کے بعد غیر ملکی سیاحوں اور کاروباری شخصیات کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

ادھر عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی برقرار ہے، جبکہ سرمایہ کار خطے میں کسی بھی نئی فوجی کارروائی یا سفارتی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو خلیجی معیشتوں پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

Tags: امریکا ایران برج خلیفہ ہوٹل کمپلیکس متحدہ عرب امارات موڈیز ہوٹل انڈسٹری

Post navigation

Previous: ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا
Next: مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

یہ بھی پڑہیے

PCB announces squad for ICC Women's T20 World Cup 2026-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈکا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.