Friday, November 29, 2024
Homeکھیلٹور ڈی فرانس سائیکل ریس :بینیم جرمےنے بارہواں مرحلہ جیت لیا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس :بینیم جرمےنے بارہواں مرحلہ جیت لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اریٹیریا کے سائیکل سوار بینیم جرمےنے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا، یہ ان کی ریس میں تیسری سٹیج فتح ہے۔

سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 12ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں اوریلاک سے ولینیوسر لاٹ تک کا 203.6 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، 24 سالہ اریٹیریا کے سائیکل سوار بینیم جرمے نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 17منٹ اور15 سیکنڈزمیں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔وہ اس سے قبل ریس کا تیسرا اور آٹھواں مرحلہ بھی جیت چکے ہیں۔

29 سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے دوسری جبکہ30 سالہ جرمنی کے سائیکل سوار پاسکل ایکرمین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

25 سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ، ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ،یہ ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔

Latest articles

سری لنکا نے اپنے کم ترین ٹیسٹ اسکور کے ساتھ ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کنگس میڈ میں جنوبی افریقہ...

کیا آئی سی سی میٹنگ میں زیر بحث آنے والے تین آپشنز میں مائنس انڈیا شامل ہے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جمعہ کو...

نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ: نیوزی لینڈ کے پہلے دن 8 وکٹ کے نقصان پر 319 رنز

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کے اسپنر شعیب بشیر نے 4...

کامران کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کامران غلام کی پہلی سنچری، اس کے بعد...

More like this