Saturday, January 18, 2025
Homeاسرائیلغزہ جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے، اسرائیل علاقے پر قبضہ نہ...

غزہ جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے، اسرائیل علاقے پر قبضہ نہ کرے، امریکی صدر

Published on

غزہ جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے اسرائیل علاقے پر قبضہ نہ کرے امریکی صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترین خبریں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہونی چاہیے اور جنگ کے بعد اسرائیل کواس علاقے پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔

اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کےغزہ میں جنگ بندی کے فریم ورک پر فریقین نے اتفاق کیا تھا لیکن معاہدہ طے پانے کے لیے ابھی کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس فریم ورک پر اب دونوں فریق متفق ہیں اس لیے میں نے اپنی ٹیم کو مشرق وسطیٰ میں بھیجا ہے تاکہ تفصیلات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ بائیڈن نے کہا کہ یہ ایک مشکل، پیچیدہ مسائل ہیں۔ ابھی معاہدے تک پہنچنے میں بعض مشکلات موجود ہیں ۔

ہم پیش رفت کر رہے ہیں اورمیں یہ معاہدہ طے کرنے اور اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہوں، جسے اب ختم ہونا چاہیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کی جانب سے بعض اوقات تعاون کم رہا۔

Latest articles

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز...

بھارت کی فوجی قیادت کی حالیہ شرانگیزی

حال ہی میں بھارتی فوجی قیادت نے پاکستان سے متعلق کچھ شر انگیز...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان، محمد شامی کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری حاصل کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف...

More like this