Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ہم کشکول نا بھی لے جائیں تب بھی دوسرے کہتے ہیں کہ کشکول ان کے بغل میں ہے،وزیراعظم

ہم کشکول نا بھی لے جائیں تب بھی دوسرے کہتے ہیں

ہم کشکول نا بھی لے جائیں تب بھی دوسرے کہتے ہیں کہ کشکول ان کے بغل میں ہے،وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں زیادہ ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمدکنندگان کے لیے ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بر بریت کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ اس تباہی میں شہید ہونے والے بچوں کی مثال نہیں ملتی، کل جو قرارداد منظور ہوئی اس پر عمل در آمد ضروری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس تقریب کا واحد مقصد تمام ہیروز کو جو یہاں شریک ہیں جنہوں نے اچھے ٹیکس دہندہ ہونے کے ناطے محنت کی کمائی سے ٹیکس ادا کیا اور شبانہ روز محنت کے ذریعے پاکستان کی ایکسپورٹس میں شاندار خدمات انجام دین ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے قوم کو پیغام ملنا چاہیے کہ پاکستانی کے حالات کو ہم ہم نے حل کرنا ہے ، جس طرح گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اسی طرح ایک نجی شعبہ ہے اور ایک حکومت پاکستان ہے، ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے ہیں اور سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے اور نااہلیوں کو ختم کرنا ہے، ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے شعبوں میں محنت کر کے پاکستان کو معاشی ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھاسکیں جس میں وہ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا کام تجارت کرنا نہیں بلکہ آپ سے مشورہ لینا اور آپ سے سیکھنا ہے اور ایسی پالیسی بنانا ہے جس سے پاکستان آئندہ آنے والے سالوں میں ترقی کی دوڑ میں شامل ہوجائے، جس قوم کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اس قوم کی آواز سنی جاتی ہے، کمزور کی آواز کوئی نہیں سنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تمام شرکا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان لوگوں کو اعزازات سے نوازنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایف بی آر کی تنظیم نو کر رہے ہیں اور اگلے مہینے کنسلٹنٹس بھی تعینات کرلیے جائیں گے، ہمیں اس کام کے لیے وقت درکار ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ مہنگے تیل سے بجلی کی پیداوار کو بتدریج ختم کرنا ہوگا، محصولات کا ہدف 9 کھرب روپے ہے، منفرد ٹیکس پالیسی لانی ہوگی، ہم محنت اور عزم سے ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں قرضوں کے پہاڑ کو ختم کرنا ہوگا، ہمیں ٹیکس سلیب کو کم کرنا چاہیے، ہمیں اختراعی ٹیکس پالیسی لانی ہوگی اور ان تمام چیزوں پر کام شروع ہوگیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر اب ہم کشکول نا بھی لے کے جائیں تب بھی دوسرے کہتے ہیں کہ کشکول ان کے بغل میں ہے تو یہ اپنے گریبان میں جھانکنے کا موقع ہے، دوسری قومیں ہم سے آگے چلی گئیں مگر ہمیں قرضے اتارنے ہیں، قرضے لے کر تو ہم تنخواہیں دے رہے ہیں، ہم کب تک ان قرضوں کی زندگی گزاریں گے؟

وزیر اعظم نے بتایا کہ ضروری ہے کہ ہم دن رات محنت کریں، زراعت کو ترقی دیں، آئی ٹی کو آگے لے کر جائیں، آئی ٹی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھما سکتا ہے، پچیس دنوں میں ہم نے معیشت کے حوالے سے کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے آئی ایم ایف کی آخری قسط آجائے گی اور اس کے بعد ہمیں ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہے، اس کا پروگرام استحکام کے لیے ہے لیکن جب تک ہم روزگار پیدا نہیں کریں گے تب تک کچھ نہیں ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے 16 ماہ میں پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، یہی وجہ ہے کہ عبوری حکومت میں بھی استحکام رہا، ایس آئی ایف سی ایک ادارہ بن چکا ہے، اس کا واحد مقصد سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے اور سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ ہم ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس، پی آئی اے کی نجکاری کرنے جارہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے والے ہیں بھی ہمارے ہیروز ہیں، جو اچھی کارکردگی کرتے ہیں ہم ان کو بھی ایوارڈز اور میڈلز دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میاں منشا نے 26 ارب کا ٹیکس دیا ہے، وہ ہمارے نمبر ون ٹیکس دینے والے ہیں۔

Tags: ایکسپورٹس پاکستان ٹیکس کنسلٹنٹس وزیراعظم

Post navigation

Previous: ٹرانس ساتھی کی وجہ سے دو ڈارٹس کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کر دیا
Next: پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کی منظوری دیدی

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

یہ بھی پڑہیے

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

PCB announces home ODI series against Australia-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.