Saturday, November 9, 2024
Homeکھیلیوگنڈا کی ایتھلیٹ کو ان کے بوائے فرینڈ نے پٹرول چھڑک کر...

یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو ان کے بوائے فرینڈ نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو ان کے سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس میں یوگنڈا کی نمائندگی کی تھی اور میراتھن میں 44 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایتھیلیٹ ریبیکا کو مبینہ طور پر سابق فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر جلادیا جس کے بعد پڑوسیوں کی مدد سے ریبیکا کو کینیا کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں ریبیکا کے جسم کا 75% حصہ جھلس گیا اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ریبیکا پر کینیا میں موجود ان کے گھر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ٹریننگ کررہی تھیں، حملے سے خاتون زخمی ہوئیں اور حملہ آور بھی جھلس گیا۔

پولیس میں درج رپورٹ کے مطابق ریبیکا اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین پر جھگڑا چل رہا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے جب کہ ریبیکا کے والد نے بھی بیٹی کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہےکینیا میں خواتین کھلاڑیوں کے خلاف تشدد کےواقعات بڑھتے جارہے ہیں جس وجہ سے اور کئی خواتین جان کی بازی ہار چکی ہیں۔

Latest articles

سہ ملکی سیریز، ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں شرکت کے...

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا،رپورٹ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی...

پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں،ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کا موقف سامنے آگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں ایک...

پی سی بی نے سمیر احمد کو بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دے دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہفتے...

More like this