Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

روسی فوج نے اسٹریٹجک فوجی مرکز کے قریب مشرقی یو کرین کے گاؤں پر قبضہ کرلیا

1 minute read
VHWRO7MN4FL3PAIPL424DFZ5MM

روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے گاؤں ’اوریخوو واسیلیوکا‘ پر قبضہ کر لیا، جو اسٹریٹجک فوجی مرکز چسیو یار کے قریب ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روسی فوجی بلاگرز کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن قصبے چسیو یار میں شدید لڑائی جاری ہے، جو روس کو خطے میں مزید پیش قدمی سے روکنے والے آخری باقی شہری علاقوں میں سے ایک ہے۔

روسی وزارت دفاع نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ فیصلہ کن حملے کی کارروائیوں کے نتیجے میں، فوجیوں کے جنوبی گروپ نے ڈونیٹسک کے علاقے میں اوریخوو-واسیلیوکا کی بستی کو آزاد کرایا، جس میں گاؤں کے لیے روسی نام کا استعمال کیا گیا تھا۔

اوریخوو-واسیلیوکا، چسیو یار کے شمال میں تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر اور یوکرین کے زیر قبضہ شہر سلویانسک کی سڑک کے قریب واقع ہے۔

تازہ پیش قدمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب روسی افواج ڈونیٹسک کے علاقے میں مزید آگے بڑھ رہی ہیں۔

روسی افواج نے جمعے کے روز کان کنی کے اہم قصبے توریٹسک پر دعویٰ بھی کیا تھا، جب کہ یوکرین اس بات سے انکار کرتا ہے کہ ماسکو کے فوجیوں کا وہاں مکمل کنٹرول ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں بات ہوچکی ہے، یہ 2022 کے اوائل کے بعد پیوٹن اور کسی امریکی صدر کے درمیان پہلی براہ راست بات چیت ہے۔

ٹرمپ، جنہوں نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا وعدہ کر رکھا ہے، لیکن ابھی تک عوامی سطح پر یہ نہیں بتایا کہ وہ یہ جنگ کیسسے ختم کروائیں گے، انہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ ایک خونریز جنگ تھی اور ان کی ٹیم نے ’کچھ بہت اچھی بات چیت‘ کی تھی۔

2 روز قبل ایئر فورس ون میں ایک انٹرویو میں ٹرمپ سے نیویارک پوسٹ کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے کتنی بار بات کی ہے؟، تو ان کا کہنا تھا کہ ’بہتر یہی ہے کہ یہ نہ بتایا جائے‘، تاہم انہوں نے کہا کہ پیوٹن چاہتے ہیں کہ لوگوں کی اموات نہ ہوں، انہیں مرنے سے بچایا جائے۔

Tags: اردو انٹر نیشنل اسٹریٹجک فوجی مرکز روسی فوج گاؤں پر قبضہ مشرقی یو کرین

Post navigation

Previous: غزہ کو خرید کر اسے امریکی ملکیت میں لینے کے منصوبے پر قائم ہیں، امریکی صدر
Next: صدرِ پاکستان کی ترک صدر اردوان سے استنبول ایئر پورٹ پر ملاقات

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

یہ بھی پڑہیے

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.