Saturday, January 18, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کیلئے آئی سی سی کو بھیج دیا۔

آئی سی سی کو بھیجے گئے شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہو گی، بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 7 میچ لاہور میں ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا کہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا کراچی میں مجموعی طور پر 3 میچز ہوں گے راولپنڈی ایک سیمی فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لاہور، کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں گی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور اسکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر تعمیر کیا جائے گا۔

Latest articles

صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے، سابق کپتان نے تصدیق کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تصدیق...

جنوبی افریقہ کو چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ایک اور دھچکا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کو ایک اور دھچکا لگا...

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے دن 4 وکٹ پر 143 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعود شکیل اور محمد رضوان نے اپنی چوتھی...

مانچسٹر سٹی کا فرینکفرٹ کے ساتھ عمر مارموش کو سائن کرنے کا زبانی معاہدہ طے پا گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی جرمن کلب اینٹراچٹ...

More like this