اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر دو روزہ یوم آزادی پاکستان اسپورٹس فیسٹیول جس میں شوٹنگ بال، باسکٹ بال اور کراٹے شامل ہیں، آج (منگل) شام 5 بجے واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی نمبر 5میں شروع ہوگا.
ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو مہمان خصوصی کی حیثیت سے میلے کا افتتاح کریں گے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو سے اعجاز احمد قریشی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اجلاس میں غلام محمد خان، اے ڈی سی آصف کورائی، اے سی کورنگی لانڈھی عون عباس اور ایم شمیم نے بھی شرکت کی۔