Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، آرمی چیف

Screenshot (415)

اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، آرمی چیف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے۔

نیشنل علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کےخاتمےکے لیےجدوجہدکر رہی ہے، جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے، ہم کہتےہیں کہ احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پر امن رہیں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال سےزیادہ عرصے تک لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کی، دہشت گردی کی جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت قربانیاں دیں، ہم پختون بھائیوں اور خیبرپختونخوا کے عوام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ خوارج ایک بہت بڑا فتنہ ہیں، فتنہ خوارج کی خاطر اپنے ہمسایہ برادر اسلامی ملک سے مخالفت نہ کریں۔

جنرل عاصم منیر نے بتایا کہ جرائم اور اسمگلرز مافیا دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتا ہے، کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرسکے، کسی نےپاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو ہم اُس کے آگے کھڑے ہوں گے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، یہ ملک قائم رہنے کے لیے بنا ہے، اس پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، لاکھوں سیاستدان اور لاکھوں علما قربان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو عراق، شام، لیبیا سے پوچھو، علما و مشائخ شدت پسندی، تفریق کی بجائے تحمل اور اتحاد کی ترغیب دیں، علما کو چاہیے کہ وہ اعتدال پسندی کو واپس لائیں، فساد فی الارض کی نفی کریں، مغربی تہذیب، رہن سہن ہمارے آئیڈیلز نہیں، ہمیں اپنی تہذیب پرفخر ہونا چاہئے، جو کہتے تھے کہ ہم نے دو قومی نظریے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے، وہ آج کہاں ہیں؟

مزید کہا کہ فلسطین سے یہ سبق ملتا ہےہم نے اپنی حفاظت خود کرنی ہے، پاکستان کو مضبوط بنانا ہے، فلسطین، غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

Tags: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر فساد فی الارض نیشنل علما کنونشن

Post navigation

Previous: آسٹریلیا کے اولمپکس میں ریکارڈ گولڈ میڈلز جیتنے پر ملک بھر میں جشن
Next: مردوں کے 58 کلوگرام مقابلے میں جنوبی کوریا نے پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیت لیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.