Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • پاکستان

حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

Copy of featuredphoto (7)

حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس میں حکومت پاکستان نے سزا کی معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 سال بعد ہماری کوششوں کی وجہ سے کیس میں بڑی اہم پیشرفت ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کیا جائے۔ ہم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ حکومت پاکستان امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرے۔ جو ہمارا مطالبہ تھا اس کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں آ کر بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی تھی کی حکومت پاکستان اس حوالے سے مکمل معاونت فراہم کرے۔ دوسرا بڑا اہم قدم یہ ہے کہ عدالت نے یہ بھی ہدایات کی تھی کہ حکومت پاکستان ایک ہائی لیول وفد بھی اس حوالے سے بھیجے۔ حکومت کا یہ قدم خوش آئند ہے۔

Tags: امریکی جیل امریکی صدر کو خط حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس

Post navigation

Previous: مجوزہ آئینی ترمیم: سینیٹ اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل
Next: مداح نے اپنے بازو پر لیونل میسی کے دستخط کا ٹیٹو بنوا لیا

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

یہ بھی پڑہیے

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.