اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے مقابلے پاکستان کے شہر لاہور میں جاری ہیں جہاںپاکستان اور انڈیا سمیت 12 ممالک نے شرکت کی جن میں بحرین، انڈونیشیا، عراق، ایران، کرغستان، لبنان ، کویت، نیپال، تاجکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
چیمپیئن شپ کا سیمی فائنل راؤنڈ اختتام پزیر ہوچکا ہے اور 6 قومی فائٹرز پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں ۔ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے آج ہونگے ۔ پاکستان کی جانب سے عبدالمنان، ذیشان اکبر، شہاب علی اور بانو بٹ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ جبکہ ایمان علی اور بشری احمد تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر پہلے سے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں ۔
فائنل مقابلوں میں آج بائیس فائٹس ہونگی ،فائنل میں پاکستان کے تین مرد اور تین خواتین فائٹرز مقابلہ کرینگے فائنل مقابلوں کا آغاز آج سہ پہر تین بجے سے ہوگا ۔