Thursday, December 12, 2024
Homeپاکستانعدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی...

عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی

Published on

عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کی رہائی کے لیے ان کے والد کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور صنم جاوید کے والد کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت صنم جاوید کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

اٹرانی جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی ہے، صنم جاوید اب آزاد ہیں، وہ اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا ہے کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں، انہوں نے درکواستگزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کریں گی؟

وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے جواب دیا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید کو جمعرات (آج) تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تھی اور 15 جولائی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

عدالت نے صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کرلی تھی اور رہائی کے بعد صنم جاوید گھر روانہ ہوگئی تھیں تاہم کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد کی رمنا پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان اور شاہین...

بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

بی بی ایل 14:اسٹوئنس میلبورن اسٹارز کے کپتان مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارکس اسٹوئنس کو آئندہ بگ بیش لیگ ...

سیلز کی بدولت، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے...

More like this