Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

آر او ز کی تعیناتی کا اختیار حکومت کے پاس نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے،نگران وزیر اطلاعات

APP20-180823Infominister-Islamabad

APP20-180823 ISLAMABAD: August 18 – Caretaker Federal Minister for Information and Broadcasting, Murtaza Solangi addresses press conference at PID media centre. APP/SAK/MAF/ABB

آر او ز کی تعیناتی کا اختیار حکومت کے پاس نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے،نگران وزیر اطلاعات

نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نےالیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت ملک میں انتخابات کرانے کا واحد ذمہ دار آئینی ادارہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اختیار حکومت کے پاس نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن ہی بتا سکتا ہے، حکومت کے پاس اس طرح کی تعیناتی کا کوئی اختیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو الیکشن کمیشن سے شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ پاکستان کے اندر آئینی حکومت ہے، ہم آئینی عمل کی پیداوار ہیں، آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے تحت ہر ایک کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، میڈیا آزاد ہے، اس پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو تنقید کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ دیر قبل ہی لاہور ہائی کورٹ نے بیوروکریٹس کی ریٹرننگ افسران (آر اوز) سمیت دیگر انتخابی عملے کے بطور تعیناتی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران (آر اوز)، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) تعینات کیے تھے۔

الیکشن کمیشن کے اقدام کو اگلے روز ہی پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس پر عدالت نے بیوروکریٹس کی ریٹرننگ افسران (آر اوز) سمیت دیگر انتخابی عملے کے بطور تعیناتی کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے اس حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ روک دی تھی، ذرائع نے اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے متعلق تصدیق کی تھی کہ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ روک دی ہے۔

Post navigation

Previous: آرمی چیف کی اہم امریکی حکومتی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
Next: 
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے مہارت میں اضافہ کے لیے گول کیپر کوچنگ کلینکس کی میزبانی کی

Trump's visit to China casts a deep shadow over the Iran war, with important diplomatic decisions likely in Beijing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کے دورۂ چین پر ایران جنگ کے گہرے سائے، بیجنگ میں اہم سفارتی فیصلوں کا امکان

Lakki Marwat blast 7 people including two traffic policemen martyred, 23 injured
  • Top News
  • پاکستان

لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

US broadcaster's report on the presence of Iranian aircraft at Nur Khan Airbase rejected, Foreign Office's categorical stance revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ مسترد ، دفتر خارجہ کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's first super floodlit sports track ready-X
  • کھیل

کراچی میں پاکستان کا پہلا سپر فلڈ لائٹس موٹر اسپورٹس ٹریک تیار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Trump's visit to China casts a deep shadow over the Iran war, with important diplomatic decisions likely in Beijing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کے دورۂ چین پر ایران جنگ کے گہرے سائے، بیجنگ میں اہم سفارتی فیصلوں کا امکان

Lakki Marwat blast 7 people including two traffic policemen martyred, 23 injured
  • Top News
  • پاکستان

لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

US broadcaster's report on the presence of Iranian aircraft at Nur Khan Airbase rejected, Foreign Office's categorical stance revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ مسترد ، دفتر خارجہ کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.