Tuesday, January 28, 2025
Homeکھیلٹینس سٹار یانک سنر نے آسٹریلین اوپن 2025 کا ٹائٹل اپنے نام...

ٹینس سٹار یانک سنر نے آسٹریلین اوپن 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ون ٹینس سٹار یانک سنر نے مینز کیٹگری کے سنگلز فائنل میں الیگزینڈر زیویریف کو شکست دیکر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کر لیا۔

سنر کی آسٹریلین اوپن میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے اور وہ 2006 میں رافیل نڈال کے بعد اپنے پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

ٹینس سٹار یانک سنر کو ابھی تک میچ میں بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، وہ اپنے آخری 37 میچوں میں سے 36 میچ جیت چکے ہیں، ان کی اس کامیابی میں ہارڈ کورٹ میجرز میں 21 میچوں کی جیت کا سلسلہ بھی شامل ہے۔

تیئس سالہ سنر نے اس شاندار فتح کے ساتھ ایک اہم سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے، وہ 2024 کے آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن میں کامیابی کے بعد 3 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آسٹریلین اوپن میں فتح کے بعد سنر ٹینس کے میدان کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں، اس وقت ان کے پاس ٹینس کے 19 میں سے 17 بین الاقوامی ٹائٹلز ہیں۔

Latest articles

ون چائنا پالیسی کیلئے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’الزامات بے بنیاد‘ ہیں، دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی...

پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ کی فروخت کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر...

عظمت اللہ عمرزئی نے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر...

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے پیر کو دو میچوں کی...

More like this