T20 World Cup: Haris Rauf not included in squad, sources say-PCB
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشیا کپ کے فائنل کے بعد سے حارث رؤف کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں کوچنگ اسٹاف کی جانب سے ٹیم کمبی نیشن اور حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے بعد حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا، جس کے باعث ان کی میچ فٹنس اور ردھم پر سوالات اٹھائے گئے اسی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی نے انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف اس وقت آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں وہ باقاعدگی سے ایکشن میں ہیں تاہم، اس کے باوجود قومی ٹیم مینجمنٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دیگر فاسٹ بولرز کو ترجیح دی ہے۔



