T20 World Cup 2026: Pakistan considering registering protest and not playing India-Pakistan match-X
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی شرکت سے متعلق فیصلہ جمعہ یا پیر تک متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد محسن نقوی نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملہ حل کرنے کی ہدایت دی ہے ملاقات میں آئی سی سی کے دہرے معیار، بنگلادیش کے کیس کی حمایت اور ممکنہ احتجاجی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مکمل بائیکاٹ یا پاک بھارت میچ نہ کھیلنے جیسے آپشنز زیرِ غور ہیں، جبکہ پاکستان اپنا احتجاج آئی سی سی کو باضابطہ طور پر ریکارڈ کرائے گا وزیراعظم نے اس معاملے میں چیئرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔





