Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :مچل مارش نے اسٹارک انجری کی اپ ڈیٹ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :مچل مارش نے اسٹارک انجری کی اپ ڈیٹ فراہم کر دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مچل مارش نے اسٹارک انجری کی اپ ڈیٹ فراہم کر دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے آج اومان کے خلاف میچ میں مچل اسٹارک کے زخمی ہونے کے حوالے سے بیان دیا۔

بائیں ہاتھ کے باؤلر اپنے مکمل اوورز بھی مکمل کیے بغیر میدان سے باہر چلے گئے 15ویں اوور میں اسٹارک نے اپنے چوتھے اوور کی صرف ایک گیندکرائی اور ان کی جگہ کیمرون گرین نے لی وہ بہت تکلیف میں تھے اور فزیوز نے اس کا علاج کیا تاہم وہ میدان چھوڑ کر چلے گئے اور گلین میکسویل نے 15ویں اوور کو جاری رکھا۔

آسٹریلوی کپتان مارش نے میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں ایک اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار کو صرف معمولی درد تھا اس لیے وہ موقع نہیں لینا چاہتے تھے۔

مچل نے مخالف ٹیم کو صرف 20 رنز دے کر تین اوور کرائے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹارک کے میدان سے باہر جانے کے باوجود، آسٹریلیا جمعرات (6 جون) کو 39 رنز سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments