الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:کپتان بابر اعظم کی سنیل گواسکر سے ملاقات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:کپتان بابر اعظم کی سنیل گواسکر سے ملاقات

Published on

spot_img

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کپتان بابراعظم کی سنیل گواسکر سے ملاقات

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل ہندوستان کے لیجنڈ سنیل گواسکر سے ملاقات کی۔

انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اور گواسکر کے درمیان ہونے والی بات چیت کی فوٹیج شیئر کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کپتان بابر اعظم کی سنیل گواسکر سے ملاقات

پی سی بی نے لکھا کہ بابر اعظم نے کرکٹ کے آئیکن سنیل گواسکر کے ساتھ بات چیت کی۔

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے جمعے کو ڈیلاس پہنچ گئی۔

پاکستان اس سال کے میگا ایونٹ سے قبل جیت کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

پاکستان کو گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور شریک میزبان امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

گرین شرٹس اپنی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 مہم 6 جون کو امریکہ کے خلاف شروع کریں گے اور 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف، ابرار احمد۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this