Friday, October 4, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: افتتاحی میچ میں ایرون جونز کی بدولت...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: افتتاحی میچ میں ایرون جونز کی بدولت امریکہ نے کینیڈا کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 افتتاحی میچ میں ایرون جونز کی بدولت امریکہ نے کینیڈا کو شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایرون جونز نے ہفتہ کو گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کو کینیڈا کے خلاف فتح دلانے کے لیے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

امریکہ نے 195 رنز کے تعاقب میں 14 گیندیں باقی رہ کر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: افتتاحی میچ میں ایرون جونز کی بدولت امریکہ نے کینیڈا کو شکست دے دی

ہوم ٹیم نے تعاقب کی دوسری گیند پر پہلی وکٹ گنوائی جب کلیم ثنا نے اسٹیون ٹیلر کو آؤٹ کیا۔

اینڈریز گوس نے کپتان مونانک پٹیل (16) کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 42 رنز جوڑے اس سے پہلے کہ وہ ڈیلن ہیلیگر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

81 گیندوں پر 153 رنز کی ضرورت کے ساتھ جونز کریز پر آئے.

تاہم، انہوں نے اپنی شاندار بلے بازی سے چیزوں کا رخ موڑ دیا صرف 58 گیندوں میں تیسری وکٹ کے لیے 131 رنز بنائے۔

اس شراکت میں جونز کا غلبہ حاصل تھا جس نے پورے گراونڈ میں کینیڈین باؤلرز کو چکنا چور کر دیا جبکہ گوس نے 46 گیندوں پر 65 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: افتتاحی میچ میں ایرون جونز کی بدولت امریکہ نے کینیڈا کو شکست دے دی

جونز نے گوس کی وکٹ کے بعدشاندار بلے بازی کو جاری رکھا 18ویں اوور میں ڈیپ مڈ وکٹ پر زبردست چھکا لگا کر کھیل کا خاتمہ کیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 40 گیندوں پر 94 رنز کی اپنی اننگز کے دوران 10 چھکے لگائے انہوں نے چار چوکے بھی لگائے۔

کینیڈا کی جانب سے کلیم ثنا، دلون ہیلیگر اور نکھل دتہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل، کینیڈا کو امریکہ نے پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور ایرون جانسن اور دھالیوال کے درمیان 43 رنز کے اوپننگ اسٹینڈ کے ساتھ مستحکم آغاز کیا تھا۔

جانسن نے پاور پلے کے آخری اوور میں ہرمیت سنگھ کی گیند پر آوٹ ہونے سے پہلے پانچ چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: افتتاحی میچ میں ایرون جونز کی بدولت امریکہ نے کینیڈا کو شکست دے دی

اس دوران پرگت سنگھ 66 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے کرٹن پھر دھالیوال کے ساتھ شامل ہوئے اور انہوں نے مل کر تیسری وکٹ کے لیے صرف 37 گیندوں میں 62 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

کوری اینڈرسن نے دھالیوال کی وکٹ کے ساتھ شراکت کو توڑا جنہوں نے 44 گیندوں پر 61 رنز بنا کر کینیڈا کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کیا ابتدائی بلے باز نے 6 چوکے اور3 چھکے لگائے۔

کرٹن نے اپنا اسٹروک پلے جاری رکھتے ہوئے 31 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے جس میں علی خان کے کریز پر قیام ختم ہونے سے قبل دو چھکے بھی شامل تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: افتتاحی میچ میں ایرون جونز کی بدولت امریکہ نے کینیڈا کو شکست دے دی

شریاس مووا نے2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز کے ساتھ اننگز کو حتمی شکل دی اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو 20 اوورز میں 194-5 رنز تک پہنچا دیا۔

امریکہ کی جانب سے علی خان، ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: افتتاحی میچ میں ایرون جونز کی بدولت امریکہ نے کینیڈا کو شکست دے دی

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments