Thursday, January 16, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: انگلینڈ کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: انگلینڈ کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم دو گروپس میں ڈیلاس روانہ ہوگی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستانی ٹیم آج دو گروپس میں لندن سے امریکہ کے شہر ڈیلاس کے لیے روانہ ہونے والی ہے۔

ٹیم کا ایک گروپ کھلاڑی اور انتظامیہ سمیت 19 ارکان پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرے گروپ میں 9 ارکان ہوں گے۔

اپنے دورے کے دوران پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی۔

تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ پاکستان نے باقی دو میچز، دوسرا میچ 7 وکٹوں سے اور آخری میچ 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کی انگلینڈ کے ساتھ چار میچوں کی سیریز کے دوران دو میچز بارش کے باعث منسوخ ہو گئے تھے۔

ہفتہ 25 مئی کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی اسی طرح جمعرات کو ہونے والے فائنل میچ میں انگلینڈ نے ایک بار پھر برتری حاصل کی اور 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جمعرات 6 جون کو امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول

6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس

9 جون: پاکستان بمقابلہ انڈیا، نیویارک

11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک

16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this