T20 Tri-Series Final: Pakistan and Sri Lanka will face off today-PCB
ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک
T20 Tri-Series Final: Pakistan and Sri Lanka will face off today-PCB
راولپنڈی: ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو شام 6 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان نے چار میں سے تین میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ سری لنکا نے ابتدائی دو شکستوں کے بعد مضبوط کم بیک کرتے ہوئے پہلے زمبابوے اور پھر پاکستان کو شکست دے کر فیصلہ کن مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
فائنل سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن قائد داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا دونوں ٹیمیں آج اہم معرکے میں ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی۔