سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد سڈنی سکسرز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ کے لیے اضافی سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم کے اعلامیے کے مطابق شائقین اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

سڈنی سکسرز متاثرہ افراد سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی، جبکہ کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے۔

سڈنی سکسرز کل ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کیخلاف اپنا دوسرا میچ کھییلے گی۔ 

Image Credit: Sydney Sixers (FB)
Image Credit: Sydney Sixers (FB)