Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

عمران خان کی بیٹوں سے بات نہیں کرواسکتے‘ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی معذرت

l_514998_024713_updates

عمران خان کی بیٹوں سے بات نہیں کرواسکتے‘ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی معذرت
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فون پر بیٹوں سے بات نہ کروانے کے توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کروادیاہے.
جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث عمران خان کی فون پربیٹوں کے ساتھ بات نہ کروانے کی توہین عدالت کیس کی سماعت نہ ہوسکی اور جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ 18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کرکے عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کروائی گئی، تاہم واٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے، عدالت اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رولز میں ترمیم کی ہدایت کر سکتی ہے، جیل پی سی او کے ذریعے فیملی اور وکلاء سے قیدیوں کی بات کی سہولت دی جاتی ہے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں بتایا کہ آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے آفیشل سیکریٹ کے ملزمان سے متعلق لیٹر جاری کیا گیا، لیٹر میں یہ کہا گیا تھا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے ملزمان کو پی سی او کی سہولت میسر نہیں ہے، میں عدالت کی حکم عدولی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، اس لیے میرے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے۔ خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پرتوہین عدالت درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیا تھا، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے یہ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Tags: اردو انٹرنیشنل پاکستان

Post navigation

Previous: ہمیں خدمات اور دیگر شعبوں میں تربیت یافتہ انسانی وسائل کی ضرورت ہے،کورین سفیر
Next: اب تک کی سب سے بڑی ون ڈے اننگز، کرکٹ کی تاریخی آٹھویں وکٹ کی شراکت دار ی

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.