Monday, February 17, 2025
Homeکھیلفٹ بالاسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹ بال کے بڑے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق انکشاف کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی نے حالیہ انٹرویو میں آئندہ 3 برس میں ریٹائر ہونے کا اشارہ دیا ہے ۔

حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں رونالڈو کاکہنا تھا کہ میں یہ نہیں جانتا کہ جلد ہی ریٹائر ہو جاؤں گا یا نہیں ، مگر مجھے لگتا ہے کہ ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے لیکن ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا، مگر یہ یقینی ہے کہ میں النصر سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا۔

رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں اس کلب میں بہت خوش ہوں، مجھے اس ملک میں اچھا لگتا ہے، میں سعودی عرب میں کھیل کر خوش ہوں اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ پانچ بار بیلن ڈی آر جیتنے والے 39 سالہ رونالڈو سعودی فٹ بال کلب النصر کے لیے کھیلتے ہیں ، انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد دسمبر 2022 میں النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this