Sri Lankan cricket team decides to continue Pakistan tour, new schedule released-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔
نقوی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں وائٹ بال ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “کھیلوں اور یکجہتی کا جذبہ روشن ہے۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کے بقیہ دونوں ون ڈے میچز اب 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے دونوں میچ ایک ایک دن کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔
شیڈول میں تبدیلی اسلام آباد میں حالیہ بم دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی خدشات کے باعث کی گئی، جس کے بعد بعض سری لنکن کھلاڑیوں نے وطن واپس جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
سری لنکا کرکٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں کے خدشات پر پی سی بی اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ ان کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایس ایل سی نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دورہ جاری رکھیں، تاہم اگر کوئی کھلاڑی واپسی کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کی جگہ متبادل کھلاڑی بھیجا جائے گا، اور اس کے اقدام کا باضابطہ جائزہ لیا جائے گا۔





