Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Afghanistan

 افغانستان میں 10 میں سے 9 خاندان بھوکے سوتے یا قرض میں ڈوب رہے ہیں : اقوامِ متحدہ

9 out of 10 families in Afghanistan go to bed hungry or drown in debt UN

 افغانستان میں 10 میں سے 9 خاندان بھوکے سوتے یا قرض میں ڈوب رہے ہیں : اقوامِ متحدہ



اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی خبر رساں ادارے “الجزیرہ “ کی ایک رپورٹ کے مطابق امدادی کٹوتیوں اور پابندیوں سے متاثر افغانستان 2023 کے بعد سے 45 لاکھ واپس آنے والے افراد کو سنبھالنے میں مشکلات کا شکار ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق افغانستان میں 10 میں سے 9 خاندان بھوک کا شکار ہیں یا قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں کیونکہ مشرقی اور شمالی علاقوں میں لاکھوں واپس آنے والے افغان پناہ گزین پہلے سے غربت زدہ وسائل پر مزید دباؤ ڈال رہے ہیں۔

طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان جو امداد میں کمی، پابندیوں اور قدرتی آفات، بشمول اگست کے مہلک زلزلے، سے شدید متاثر ہے۔ 2023 سے اب تک واپس آنے والے 45 لاکھ افراد کو سنبھالنے میں جدوجہد کر رہا ہے۔ان میں سے تقریباً 15 لاکھ افراد کو اس سال پاکستان اور ایران سے زبردستی واپس بھیجا گیا، جنہوں نے افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق واپس آنے والے افغان شدید معاشی عدم استحکام کا سامنا کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نصف سے زیادہ خاندان علاج چھوڑ کر کھانے پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ 90 فیصد سے زائد قرض لے چکے ہیں۔

ان کے قرضے 373 سے 900 امریکی ڈالر کے درمیان ہیں جبکہ اوسط ماہانہ آمدنی صرف 100 ڈالر ہے۔ رپورٹ 48,000 سے زائد گھروں کے سروے پر مبنی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس آنے والے افراد کو رہائش کی بھی شدید قلت ہے کیونکہ کرایے تین گنا بڑھ چکے ہیں ۔ نصف سے زیادہ خاندانوں نے بتایا کہ ان کے پاس مناسب جگہ یا بستر نہیں ہے جبکہ 18 فیصد نے کہا کہ انہیں پچھلے ایک سال میں دوبارہ بے گھر ہونا پڑا۔ مغربی افغانستان کے انجل اور گوزارا اضلاع میں “زیادہ تر واپس آنے والے خیموں یا بوسیدہ عمارتوں میں رہ رہے ہیں ۔

یو این ڈی پی نے فوری امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ واپسی والے علاقوں میں روزگار، بنیادی سہولیات، رہائش اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

یو این ڈی پی کے افغانستان میں نمائندہ اسٹیفن روڈریگس نے کہا ہے کہ علاقہ جاتی بحالی کام کرتی ہے۔ جب آمدنی کے مواقع، بنیادی خدمات، رہائش اور سماجی ہم آہنگی کو آپس میں جوڑا جائے تو ان اضلاع پر دباؤ کم کیا جا سکتا ہے جہاں زیادہ پناہ گزین واپس آئے ہیں، اور دوبارہ بے گھر ہونے کے خطرے کو گھٹایا جا سکتا ہے۔”

امریکہ کے انخلا سے قبل دہائیوں کی جنگ کے اثرات سے اب تک سنبھل نہ پانے والے افغانستان کے لیے عالمی امداد میں نمایاں کمی آئی ہے، اور ڈونر ممالک اقوامِ متحدہ کی 3.1 ارب ڈالر کی اپیل پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

طالبان حکومت نے اس سال کے زلزلے کے بعد عالمی انسانی امداد کی اپیل کی ہے اور پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری پر “شدید تشویش” کا اظہار کیا ہے۔

یو این ڈی پی نے یہ بھی انتباہ دیا کہ افغانستان میں خواتین کے محدود معاشی مواقع نے واپس آنے والے خاندانوں کی حالت مزید خراب کر دی ہے، کیونکہ زیادہ تر ایسے خاندان خواتین پر نان و نفقے کے لیے انحصار کرتے ہیں۔

افغانستان میں خواتین کی مزدور قوت میں شرکت 6 فیصد تک گر گئی ہے جو دنیا میں سب سے کم سطحوں میں سے ایک ہے جبکہ ان کی نقل و حرکت پر پابندیوں نے خواتینِ خانہ کے لیے روزگار، تعلیم یا صحت کی سہولتوں تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور ایشیا و بحرالکاہل کے لیے یو این ڈی پی کی ریجنل ڈائریکٹر کنی ویگناراجا نے کہا

افغانستان کی واپس آنے والی اور میزبان برادریاں شدید دباؤ میں ہیں۔ کچھ صوبوں میں ہر چار میں سے ایک گھرانہ خواتین پر انحصار کرتا ہے، تو جب خواتین کو کام سے روکا جاتا ہے تو صرف خاندان ہی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی اور ملک متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا جب خواتین کو فیلڈ ٹیموں سے الگ کر دیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم ان لوگوں سے ضروری خدمات بھی چھین لیتے ہیں جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے — بشمول واپس آنے والے اور قدرتی آفات کے متاثرین۔

Tags: (یو این ڈی پی افغانستان اقوام متحدہ امدادی کٹوتیوں سماجی ہم آہنگی مناسب جگہ

Post navigation

Previous: دہشت گردی کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم پاکستان
Next: سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ، نیا شیڈول جاری

Ban on women's education in Afghanistan, future of thousands of teachers and doctors at risk
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی، ہزاروں اساتذہ و ڈاکٹرز کا مستقبل خطرے میں

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Peshawar High Court decision POR and ACC cards ineffective, orders return of Afghan citizens
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ:پی او آر اور اے سی سی کارڈ غیر مؤثر، افغان شہریوں کی واپسی کا حکم

یہ بھی پڑہیے

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

  • کھیل

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Pakistan likely to make two changes in second Test against Bangladesh-PCB
  • کھیل

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دو تبدیلیوں کا امکان

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.