Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

جنوبی کوریا: مارشل لاء کے نفاذ کے اہم کردار سابق وزیرِ دفاع کی خودکشی کرنے کی کوشش

feature photo - 2024-12-11T130907.349

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرانے والے سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مستعفی ہونے والے سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون کو صدر یون سک ییول کے مارشل لاء کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرنے کی پاداش میں پہلے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ان کے حوالے سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق وزیرِ دفاع نے اپنی گرفتاری کے بارے میں سننے سے چند منٹ قبل خود کو مارنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون نے آدھی رات کو سیئول ڈونگبو حراستی مرکز میں خودکشی کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے واش روم میں اپنے کپڑوں کے دھاگوں کا استعمال کرتے ہوئے خود کو مارنے کی کوشش کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون کی نگرانی جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ان سے مارشل لاء کے مختصر نفاذ سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون نے گزشتہ دنوں ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا تھا تاہم پارلیمنٹ کی جانب سے اس کو مسترد کیے جانے اور عوام کے شدید احتجاج کے بعد یہ مارشل لاء لگانے کا فیصلہ چند گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا۔

Tags: اہم کردار جنوبی کوریا خودکشی سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون کوشش مارشل لاء نفاذ

Post navigation

Previous: چیمپئنز لیگ: آسٹن ولا کی آر بی لیپزگ کو شکست، ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی
Next: بائرن میونخ کی شاکتر دونیتسک کو 5-1 سے شکست، ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات مزید روشن

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.