پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر مائیکل اسمتھ کو دو سال کے لیے پاکستان مینز ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

لیول 4 کوچنگ کوالیفکیشن کے حامل مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں فارمیٹس میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وہ 19 اگست سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ وہ اس سے قبل پی ایس ایل کی فرنچائزز (اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، ملتان سلطانز) سمیت آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی مختلف ٹیموں کے ساتھ کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔