Saturday, March 1, 2025
Homeکھیلکرکٹچیمپئنز ون ڈے کپ ایلیمینیٹر سے قبل شاہین آفریدی کی فٹنس میڈیکل...

چیمپئنز ون ڈے کپ ایلیمینیٹر سے قبل شاہین آفریدی کی فٹنس میڈیکل کلیئرنس پر مشروط

Published on

چیمپئنز ون ڈے کپ ایلیمینیٹر سے قبل شاہین آفریدی کی فٹنس میڈیکل کلیئرنس پر مشروط

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ میں لائنز کی قیادت کرنے والے فاسٹ باولر شاہین آفریدی مبینہ طور پر ڈولفنز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔

فہیم اشرف کی ایک ڈلیوری ان کے بائیں گھٹنے پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے وہ وکٹ گرنے کے بعد کریز پر واپس آئے لیکن وکٹ کے درمیان دوڑتے ہوئے درد سے کراہتے نظر آئے۔

شاہین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میر حمزہ کو 47 ویں اوور میں لگاتار چھکے مار کر 28 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے.

پاکستان ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن آفریدی کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں چیمپئنز کپ کے پلے آف میں ان کی شرکت کا انحصار ڈاکٹروں کی جانب سے میڈیکل کلیئرنس پر ہوگا۔

لائنز کے ساتھ آج کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹر اور فزیو آفریدی کی فٹنس کا جائزہ لیں گے چیمپئنز کپ کا پہلا ایلیمینیٹر، لائنز اور اسٹالینز کے درمیان، کل شیڈول ہے۔

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this