Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹچیمپئنز کپ: پینتھرز نے مارخورز کو شکست دے کر فائنل کے...

چیمپئنز کپ: پینتھرز نے مارخورز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Published on

spot_img

چیمپئنز کپ: پینتھرز نے مارخورز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوالیفائر 1 میں پینتھرز نے مارخورز کو 7 وکٹ سے شکست دے کر چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔

شاداب خان کی قیادت میں ٹیم نے 23.4 اوورز میں 138 رنز کا ہدف عثمان خان اور عمر صدیق کی بدولت حاصل کیا۔

اس سے قبل پینتھرز نے مارخورز کو 36 اوورز میں 137 رنز پر آؤٹ کر دیا، جس کی بنیادی وجہ محمد حسنین اور صائم ایوب کی شاندار باؤلنگ تھی ٹیم شروع سے ہی جدوجہد کرتی رہی، وقفے وقفے سے وکٹ گرتی رہی۔

اننگز کا آغاز اس وقت ہوا جب حسیب اللہ خان صرف3 رنز بنا کر دوسرے اوور میں علی رضا کی گیند پر عثمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس ابتدائی نقصان نے ایک مشکل اننگز کا آغاز کیا کیونکہ کچھ ہی دیر بعد فخر زمان حسنین کی گیند پر آوٹ ہوگئےانہوں نے صرف 11 رنز بنائے.

کامران غلام کی کارکردگی مایوس کن رہی، صرف ایک رن بنا کر حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآوٹ ہو گئے کپتان محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے.

سلمان آغا اسٹینڈ آؤٹ پرفارمر کے طور پر ابھرے، جنہوں نے 81 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ان کی کوششوں نے امید کی کرن دکھائی، لیکن بالآخر وہ آؤٹ ہو گئے، 125 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

افتخار احمد نے عماد بٹ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہونے سے قبل 61 گیندوں پر 39 رنز بنا کر کچھ مدد فراہم کی، لیکن ٹیم نے لگاتار وکٹ گنوانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

ایوب نے شاہنواز دہانی کو آؤٹ کر کے پینتھرز کی بیٹنگ کو سمیٹ دیا کیونکہ رضوان کی ٹیم 137 پر آل آؤٹ ہو گئی۔

ایوب بہترین باؤلر رہے، انہوں نے 5 جبکہ حسنین نے3 وکٹ حاصل کیں۔

Latest articles

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کی، حارث رؤف

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سب سے...

وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہونے کی صورت میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیجنڈری تیز گیند باز وسیم اکرم نے پیر...

پیٹ کمنزکی بدولت، آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز نے دباؤ میں دلیرانہ اننگز کھیلی...

اسلام آباد: بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم...

More like this