Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةپاکستاندو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے، سعودی وفد آج پاکستان...

دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے، سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا

Published on

spot_img

دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے، سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں ایک اعلٰی سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔

تین روزہ دورے کے دوران 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی وفد 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اب جبکہ سعودی وفد پاکستان آرہا ہے اور ہم ان کے ساتھ دو ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں یا ایم او یوز پر دستخط کرنے والے ہیں، ان تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنا ملک کے خلاف سب سے بڑی دشمنی ہے۔‘

’ہم کسی صورت ایسا ہونے نہیں دیں گے اور میں 15-2014 والی سازش دوبارہ نہیں ہونے دوں گا۔ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے اور کسی بھی صورت میں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ میرا قوم سے وعدہ ہے میں یہ نہیں ہونے دوں گا۔‘

دوسری جانب اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیر بزنس ٹو بزنس سے متعلق سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے جن کی مالیت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

حالیہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب اور پاکستان دوطرفہ تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے لیے پانچ ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکج کا اعلان بھی کیا تھا۔

پاکستان طویل معاشی بحران سے نکلنے کی غرض کے لیے اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ تجارت، دفاع، توانائی اور اور دیگر شعبوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔

Latest articles

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کی، حارث رؤف

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سب سے...

وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہونے کی صورت میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیجنڈری تیز گیند باز وسیم اکرم نے پیر...

پیٹ کمنزکی بدولت، آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز نے دباؤ میں دلیرانہ اننگز کھیلی...

اسلام آباد: بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم...

More like this