Saudi Arabia to host T20 league for the first time, report says-X
سعودی عرب پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے رپورٹس کے مطابق “ڈیونز لیگ ٹی ٹوئنٹی” کو سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کی منظوری حاصل ہو چکی ہے، جبکہ اس میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے بین الاقوامی کرکٹرز کی شرکت متوقع ہے۔
چھ ٹیموں پر مشتمل یہ لیگ رواں سال اکتوبر میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تمام میچز طائف میں کھیلے جائیں گے ذرائع کے مطابق لیگ میں شریک کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر تک معاوضہ دیے جانے کی توقع ہے۔






