
Saim Ayub breaks Shahid Afridi’s unwanted record with fourth duck in Asia Cup 2025-AFP
دبئی: پاکستان کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف تین گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہو کر ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
چوبیس سالہ ایوب ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے، جب وہ مہدی حسن کی گیند پر رشاد حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے اس سے قبل وہ عمان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔
اس اننگز کے بعد صائم ایوب کے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر میں ڈک (صفر پر آؤٹ) کی تعداد 9 ہو گئی ہے، جس کے ساتھ وہ پاکستان کی جانب سے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ ڈک والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اس فہرست میں عمر اکمل ڈک کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
دیگر نمایاں ناموں میں شاہد آفریدی (8)، محمد حفیظ، کامران اکمل اور بابر اعظم (7، سات سات ڈک) شامل ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ صائم ایوب ٹی20 انٹرنیشنل میں مسلسل تین ڈک کا شکار ہونے والے دنیا کے 62ویں، جبکہ پاکستان کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں اس سے قبل محمد حفیظ اور عبداللہ شفیق بھی یہ ناپسندیدہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، جن میں عبداللہ چار مسلسل ڈک کے ساتھ فہرست میں سب سے آگے ہیں۔