
Sahibzada Farhan's big achievement: Completed 1500 T20 runs in 2025-AFP
پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 2025 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1500 رنز مکمل کر کے اپنی شاندار فارم اور مستقل مزاجی کا ایک اور ثبوت دے دیا ہے فرحان نے یہ سنگ میل صرف 35 اننگز میں حاصل کیا، اور وہ ایک ہی سال میں 1500 رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
ان سے قبل یہ اعزاز محمد رضوان (2021، 2022)، بابر اعظم (2019، 2021، 2024) اور شان مسعود (2022) کے پاس رہا ہے فرحان کی تیز رفتاری اور تسلسل سے بھرپور کارکردگی انہیں قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی لائن اپ میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر ابھار رہی ہے۔
دوسری جانب، ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو ایک اہم میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کو نئی توانائی فراہم کی۔