پی ایس ایل 9: صائم ایوب نے حیدر علی کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا
اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان پی ایس ایل 9 سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن9 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی بلے باز صائم ایوب نے 100 ٹی ٹوئنٹی چھکے لگانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرلیا ہے۔
باصلاحیت بلے باز نے یہ سنگ میل کل اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایلیمنیٹر 2 میں حاصل کیا۔
صرف 21 سال اور 297 دن کی عمر میں ایوب، نے حیدر علی، کے پاس موجود سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 22 سال 259 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
صائم نے پی ایس ایل 9 میں اب تک سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں انہوں نے 11 اننگز میں 21 چھکے لگائے۔
ٹی ٹوئنٹی میں 100 چھکے لگانے والے سب سے کم عمر پاکستانی
صائم ایوب – 21 سال، 297 دن
حیدر علی – 22 سال، 259 دن
شاداب خان – 24 سال، 30 دن
اعظم خان – 24 سال، 42 دن
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔